صدر پوتن اگلے انتخابات میں امیدوار کھڑے نہ ہوں، روس میں احتجاجی مظاہرے

مخالف گروپ نے صدارتی اداراتی دفتر کے سامنے پولیس کنٹرول میں صدر پوتن کے اگلے انتخابات میں امیدوار کھڑے نہ ہونے کے لئے درخواستیں پیش کیں

723105
صدر پوتن اگلے انتخابات میں امیدوار کھڑے نہ ہوں، روس میں احتجاجی مظاہرے

روس کے متعدد شہروں میں مخالفین نے اگلے انتخابات میں صدر ولادی میر پوتن کے امیدوار کھڑے نہ ہونے کے لئے مظاہرہ کیا۔

دارالحکومت ماسکو کے علاقے کیتائے گوراد  میں پوتن مخالف مظاہرے کے لئے جمع ہجوم کو پولیس نے مظاہرے کا اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اس پر مخالف گروپ نے صدارتی اداراتی دفتر کے سامنے پولیس کنٹرول میں صدر پوتن کے اگلے انتخابات میں امیدوار کھڑے نہ ہونے کے لئے درخواستیں پیش کیں۔

"کھلا روس" نامی سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے منعقدہ مظاہرے کے ساتھ کاروباری شخصیت میخائل ہودورکووسکی نے بھی تعاون کیا۔

مظاہرے میں موٹر وے پر ٹول ٹیکس دینے والے ٹرک ڈرائیوروں اور شہر کے مختلف مخالف گروپوں نے بھی شرکت کی۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ اور دیگر شہروں میں کئے جانے والے مظاہروں میں کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں