شمالی کوریا:امریکہ کی اندھی تقلید آسٹریلیا کے لئے اقدامِ خود کشی کے مترادف ہوگی

اگر آسٹریلیا، شمالی کوریا کو تنہا کرنے کے لئے امریکہ کی جاری کردہ کاروائیوں کی پیروی کرنا جاری رکھتا ہے تو یہ چیز شمالی کوریا کے اسٹریٹجک جوہری حملوں کے دائرہ کار میں اقدامِ خود کشی کے مترادف ہو گی

718603
شمالی کوریا:امریکہ کی اندھی تقلید آسٹریلیا کے لئے اقدامِ خود کشی کے مترادف ہوگی

شمالی کوریا  نے آسٹریلیا پر امریکہ کی اندھی تقلید کرنے کا الزام لگایا ہے اور جوہری  حملے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا خبر رساں ایجنسی KCNA کے لئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے جاری کردہ بیان میں ، آسٹریلیا  کی وزیر خارجہ جولی  بشپ  کے بیان  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی انتظامیہ  کی وزیر خارجہ سے اچھی بات سننا کافی حد تک دشوار ہے۔ لیکن اگر آپ کسی ملک کی وزیر خارجہ ہیں تو آپ کو اپنے لہجے کے بارے میں محتاط ہونا چاہیے اور مسئلے کی حقیقت  کے بارے میں عقل سلیم  کو استعمال کرتے ہوئے بات کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ کوریا جزیرہ نما میں کشیدگی امریکہ کا مسئلہ ہے اور اگر آسٹریلیا، شمالی کوریا کو تنہا کرنے کے لئے امریکہ کی جاری کردہ کاروائیوں کی پیروی کرنا جاری رکھتا ہے تو یہ چیز شمالی کوریا کے اسٹریٹجک جوہری حملوں کے دائرہ کار میں اقدامِ خود کشی کے مترادف ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "شمالی کوریا کا جوہری پروگرام  آسٹریلیا کے لئے  سنجیدہ سطح پر خطرہ تشکیل دے رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں