شمالی کوریا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ حملہ کر دیں گے:امریکہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس  نے گزشتہ روز شمالی کوریا کو سخت انتباہ جاری کیا کہ اگر کِم جونگ اُن کی حکومت جوہری خدشات کے عزائم سے باز نہیں آتی تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ فوجی طاقت استعمال کریں گے

714884
شمالی کوریا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ حملہ کر دیں گے:امریکہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس  نے گزشتہ روز شمالی کوریا کو سخت انتباہ جاری کیا کہ اگر کِم جونگ اُن کی حکومت جوہری خدشات کے عزائم سے باز نہیں آتی تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ فوجی طاقت استعمال کریں گے۔

نائب صدر پینس نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے  دوران  دنیا نے شام اور افغانستان میں نئے امریکی  صدر کی طاقت اور عزم پر مبنی اقدام کا مظاہرہ دیکھ لیا ہے لہذا شمالی کوریا کو چاہیئے کہ وہ اُن کے صبر کا امتحان نہ لے۔

ایشیا کے چار ملکوں کے دورے کے آغاز پر نائب صدر اِس وقت جنوبی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد کشیدگی کے شکار اِس خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ امریکہ کے ٹھوس عزم کو تقویت دینا اور کِم جونگ اُن کی حکومت کے خلاف دباؤ میں اضافہ کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی حمایت پیدا کی جاسکے اور یوں وہ اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل تشکیل دینے کے پروگرام ترک کرے۔



متعللقہ خبریں