عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے خلاف ترکی کا رد عمل

فیتو سے تعلق ہونے والے ایک ملزم کی رہائی کا فیصلہ ترک خود مختار عدالتی نظام کے خلاف اٹھایا گیا ایک قدم ہے

695736
عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے خلاف ترکی کا رد عمل

ترکی  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو روانہ کردہ  خط میں  اطلاع دی ہے کہ عالمی فوجداری عدالت    نے  دہشت گرد تنظیم فیتو   کے خلاف تحقیقات  کے دائرہ کار میں  گرفتار کیے جانے والے صفا  آکائے  کی رہائی  کی ہدایات   دیتے ہوئے   ترکی  کے  خود مختار   عدالتی نظام کے خلاف مداخلت کی ہے۔

ترکی کے  اقوام متحدہ  میں  دائمی مندوب  فریدون  سنیر لی اولو    نے     آکائے کے خلاف تمام  تر  عدالتی کاروائیوں  کو کالعدم قرار دیتے ہوئے   اس کی فی الفور   رہائی کی ہدایت   دینے والے     مذکورہ  فیصلے  پر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   کو ایک مراسلہ روانہ کیا ہے۔

اس خط میں  قوانین کی بالا دستی اور  بین  الاقوامی   ضمانتوں   کو حد  درجے   اہمیت دینے والے ایک ملک کے طور پر   ترکی   کی  آکائے کی گرفتاری کے حوالے سے  وضاحت  کی   گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس شخص کو 15 جولائی  کی     بغاوت  کے  پیچھے  ہونے   والی فیتو کے ساتھ  تعلق ہونے کے  دعوے کے ساتھ     گرفتار کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں