ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان خفیہ روابط کا تعین نہیں ہو سکا
عوام کے سامنے منعقد ہونے والی نشست میں وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی کے سربراہ مائیک راجرز اور قومی سلامتی کے ادارے ایڈمیرل مائیک راجرز پہلی بار وضاحت پیش کریں گے
امریکی ایوان نمائندگان کی خفیہ معلومات کے حوالے سے کمیٹی کے صدر ڈیون نیونس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 8 نومبر کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران روس کے ساتھ خفیہ روابط موجود ہونے کے حوالے سے کوئی دلیل سامنے نہیں آسکی۔
نیونس نے فوکس نیوز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔
دریں اثناء کمیٹی آج ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے روس کی 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم بھر کے دوران صدر باراک اوباما کی جانب سے ان کی ٹیلی فون بات چیت کو خفیہ طور سے سننے کے دعووں پر غور کرے گی۔
عوام کے سامنے منعقد ہونے والی نشست میں وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی کے سربراہ مائیک راجرز اور قومی سلامتی کے ادارے ایڈمیرل مائیک راجرز پہلی بار وضاحت پیش کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر 4 مارچ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان کے ٹیلی فونز کو سننے کے الزامات سے دستبردار ہونے کے لیے کانگریس دباؤ ڈال رہی ہے۔