یورپ کو ترکی  اور ترکی کو یورپ کی ضرورت ہے : صدر فرانسواں اولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا ہے کہ ہمیں یورپ اور ترکی  کی اور ترکی کو یورپ کی ضرورت ہے ۔

691584
یورپ  کو ترکی  اور ترکی کو یورپ کی ضرورت ہے : صدر فرانسواں اولاند

 

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا ہے کہ ہمیں یورپ اور ترکی  کی اور ترکی کو یورپ کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے فرانس کا سرکاری دورہ کرنے والے آذربائیجان کے صدر الحام علی ییف کیساتھ قصر ایلسی میں ملاقات کی ۔سرکاری مذاکرات کے دوران مواصلات، خبر رسانی اور  ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔

صدر اولاند نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  یورپ میں ترک وزراء کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت  ترکی اور یورپ کے دوران بحران پایا جاتا ہے ۔اس بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صدر علی ییف کیساتھ دوطرفہ تعلقات اور مسئلہ قارا باغ  جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔  صدر الحام علی ییف نے  بھی کہا کہ قارا باغ کی موجودہ حیثیت کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا ۔  آرمینیا کوآذربائیجان کے  مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی ضرورت ہے  لیکن وہ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔



متعللقہ خبریں