شام میں آبی ذخائر تباہ کرنے میں اسد انتظامیہ ملوث ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال  دسمبر میں شامی فوج نے خود ہی بمباری کر کے دمشق میں پانی کے ذخائر تباہ کردیے تھے

691550
شام میں آبی ذخائر تباہ کرنے میں اسد انتظامیہ ملوث ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال  دسمبر میں شامی فوج نے خود ہی بمباری کر کے دمشق میں پانی کے ذخائر تباہ کردیے تھے جس کے نتیجے میں 55 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں پانی کے ذخائر کو تباہ کرنے میں مسلح عسکری گروپوں کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا مگر  جتنے بھی ثبوت ملے ہیں ان سے پتہ  چلتا ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے آبی وسائل پر تباہ کن بمباری کی جس کے نتیجے میں پانی جمع کرنے کے تمام وسائل تباہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ دمشق کے شمال مغربی نواحی علاقے وادی البردی پر شامی مخالفین گروپوں نے 2012 میں کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے وادی البردی میں وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں وادی میں پانی کے ذخائر تباہ ہوگئے تھے۔

وادی البردی میں آبی وسائل تباہ کرنے کی تحقیقات کے لیے برازیلی تحقیق کار پاؤلو بینیرو کی قیادت میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس نے بتایا تھا کہ  وادی البردی میں پانی کے ذخائر تباہ کرنے میں خود اسد انتظامیہ  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں