جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل  اگلے ہفتے  متحدہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر اگلے ہفتے کے دوران ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ امریکا کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کے دوران وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گی

690562
جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل  اگلے ہفتے  متحدہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل  اگلے ہفتے  متحدہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں جہاں وہ صدر  ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

ان کے ہمراہ وفد میں سیمینز کے سربراہ اور بی ایم ڈبلیو کے سربراہ بھی شامل ہوں گے

 میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر اگلے ہفتے کے دوران ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ امریکا کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کے دوران وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گی۔ مرکل کے وفد میں صنعتی گروپ سیمینز کے سربراہ جو کیزر اور کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو کے سربراہ ہارالڈ کرُوگر بھی شامل ہوں گے ۔

 مرکل نے اپنے اس دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دورے کے دوران جرمن حکومتی سربراہ کے علاوہ یورپی یونین کی سفیر کا فریضہ بھی انجام دیں گی۔ چانسلر کو سابق امریکی صدر بارک اوباما کا انتہائی قریبی بین الاقوامی پارٹنر قرار دیا جاتا تھا۔



متعللقہ خبریں