مستورا کی مخالف وفد کے ساتھ  دو گھنٹے سے طویل ملاقات

روس ، جھڑپیں کرنے والے وفود کے درمیان  براہ راست مذاکرات کا خواہش مند ہے۔ گنادے غاتیلوف

683012
مستورا کی مخالف وفد کے ساتھ  دو گھنٹے سے طویل ملاقات

سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شام کے موضوع پر جاری مذاکرات میں روس اور مخالف وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

روسی وفد کی سربراہی، روس کے نائب وزیر خارجہ گنادے غاتیلوف نے کی اور مذاکرات کے بعد روسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آستانہ میں متوقع نئے مذاکرات سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق جنیوا کے شامی مذاکرات 20 مارچ کو جاری  رہ سکتے ہیں۔

غاتیلوف نے کہا کہ روس ، جھڑپیں کرنے والے وفود کے درمیان  براہ راست مذاکرات کا خواہش مند ہے۔

اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا نے بھی  مذاکرات کے ساتویں روز مخالفین کے ساتھ دوسری دفعہ ملاقات کی  اور مذاکرات کی حالیہ صورتحال پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

مستورا نے رات گئے مخالفین کے قیام کے ہوٹل کا دورہ کیا اور ناصر الحریری کی زیر قیادت مخالف وفد کے ساتھ  ملاقات کی  جو دو گھنٹے سے زیادہ وقت جاری رہی۔

مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں مستورا نے کہا کہ ملاقات میں ایجنڈے کے تمام موضوعات پر تفصیلی بات چیت کا موقع ملا۔

مستورا نے مذاکرات میں مخالف  وفد کے طرز عمل اور موضوعات پر بحث کی شکل کو سراہا  اور کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اہم نقطہ ہے۔

توقع ہے کہ مستورا آج بشار الجعفری کی زیر قیادت انتظامی وفود کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں