صدریحیی نے اقتدار نہیں چھوڑا تو فوجی مداخلت ہوگی:مغربی افریقی ممالک

مغربی افریقہ کے ممالک نے گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع کو اقتدار سے الگ ہونے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کی جائے گی

655394
صدریحیی نے اقتدار نہیں چھوڑا تو فوجی مداخلت ہوگی:مغربی افریقی ممالک

مغربی افریقہ کے ممالک نے گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع کو اقتدار سے الگ ہونے کی آخری مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فوجی مداخلت کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے زیر حمایت  مغربی افریقہ کے علاقائی اتحاد نے یحییٰ جامع کو آج   دوپہر تک اقتدار چھوڑنے کی مہلت دیتے ہوئے ملک میں داخل ہونے والی سینیگال کی فوج کو  پیش قدمی روکنے کا کہا ہے۔

مغربی افریقہ کے ممالک گیمبیا کے حالیہ صدارتی انتخابات کے فاتح آداما بارو کی حمایت کر رہے ہیں۔

علاقائی اتحاد ایکواس کے ترجمان مارسل الین ڈی سوزا نے کہا ہے کہ معاملات کے حل کے لیے گنی کے صدر الفا کندہ کی سربراہی میں آخری  کوشش کی جائے گی اور اگر یہ کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو اس صورت میں فوجی کارروائی  ناگزیر ہوگی ۔

اس سے پیشتر سینیگال کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے فوجی گیمبیا میں داخل ہو گئے ہیں جس کا مقصد حالیہ صدارتی انتخابات کے فاتح آداما بارو کو ملک کے نئے صدر کی حیثیت سے اقتدار کی منتقلی یقینی بنانا ہے۔

 یاد رہےکہ کچھ عرصے قبل  ہی بارو نے سینیگال میں واقع گیمبیا کے سفارت خانے میں عہدۂ صدارت کا حلف اٹھا لیا تھا۔

 بارو  کو  بین الاقوامی طور پر گیمبیا کی صدارت کا مستحق سمجھا جا رہا ہے لیکن گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جنھیں پارلیمان کی حمایت بھی  حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں