میں معذرت طلب نہیں کروں گا: شینزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے پرل ہاربر کے متوقع تاریخی دورے  کے لئے امریکہ  کی ریاست ہوائی کے دورے پر

638736
میں معذرت طلب نہیں کروں گا: شینزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے پرل ہاربر کے متوقع تاریخی دورے  کے لئے امریکہ  کی ریاست ہوائی کے دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم شینزو آبے امریکہ کے صدر باراک اوباما کے ہمراہ پرل ہاربر  کی آریزونا  کی یاد گار کا دورہ کریں گے۔

آبے اور اوباما حملے میں اپنی جانوں سے محروم ہونے والوں کی یاد میں تعمیر کی گئی اس یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور دعا مانگیں گے۔

رواں سال ماہِ مئی میں  صدر باراک اوباما نے جاپان کا دورہ کیا اور دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ کی طرف سے ہیرو شیما پر   جوہری  حملے کی وجہ سے  معذرت طلب کی تھی۔

تاہم جاپان کے وزیر اعظم آبے نے کہا ہے کہ وہ پرل ہاربر کے دورے کے دوران معذرت طلب نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جاپان  کی فضائیہ  نے 7 دسمبر 1941 کو پرل ہاربر کی امریکن بحری بیس پر حملہ کیا جس میں 2 ہزار 400 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں