روسی حمایت سے وابستہ سی آئی اے کا بیان احمقانہ ہے:ٹرمپ

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادارےسی آئی اے کی جانب  سے  نومبر کے صدراتی انتخابات میں ان کے حق میں روسی ایجنسیوں کی مدد کے الزام کو مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار دیا ہے

628520
روسی حمایت سے وابستہ سی آئی اے کا بیان  احمقانہ ہے:ٹرمپ

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ادارےسی آئی اے کی جانب  سے  نومبر کے صدراتی انتخابات میں ان کے حق میں روسی ایجنسیوں کی مدد کے الزام کو مضحکہ خیز اور احمقانہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر یقین نہیں کرتا  اور یہ سی آئی اے کا بوکھلاہٹ میں دیا گیا بیان ہے ۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر اوباما کے اس حکم کی مخالفت نہیں کرتے جو انہوں طویل صدراتی مہم کے دوران سائبر حملوں کا جائزہ لینے کے لیے جاری کیاتھا جس کے بارے میں سی آئی اے یہ سمجھتی ہے  کہ وہ حملے روس کی جانب سے کیے گئے تھے۔

 واضح رہے کہ سی آئی اے  کا کہنا ہے  کہ اُسے پورا یقین ہے کہ روس، وہائٹ ہاؤس کی دوڑ جیتنے میں ٹرمپ کی مدد کرنا چاہتا تھا۔



متعللقہ خبریں