میتھیو طوفان سے کیوبا ،ہیٹی اور جمہوریہٴ ڈومنیکن میں 339 افراد ہلاک

کیوبا ،ہیٹی اور جمہوریہٴ ڈومنیکن میں 339 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے سمندری طوفان، میتھیو  نے اب اپنا رخ  امریکہ کی طرف کر لیا ہے ۔

584574
میتھیو طوفان سے کیوبا ،ہیٹی اور جمہوریہٴ ڈومنیکن میں 339 افراد ہلاک

 

کیوبا ،ہیٹی اور جمہوریہٴ ڈومنیکن میں 339 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے سمندری طوفان، میتھیو  نے اب اپنا رخ  امریکہ کی طرف کر لیا ہے ۔

 امریکہ   کی  فلوریڈا ، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولینا کی ریاستوں میں  بھی اس طوفان کے باعث خطرے کا الارم دے دیا  گیا ہے۔ چار ریاستوں میں  دو میلین افراد  سے علاقے کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا   میتھیو طوفان، بحیرہ ٴکیربین میں تقریباً ایک عشرے میں آنے والے طوفانوں میں شدید طوفان بتایا جاتا ہے ۔

ہیٹی میں طوفان میتھیو کے باعث شدید تباہی پھیل گئی ہے۔  طوفان کے باعث اس وقت کیرولینا اور فلوریڈا کا ساحلی علاقہ تیز ہواؤں کی زد میں ہے ۔ہیٹی حکومت کے مطابق  طوفان میں اب تک 339 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں ۔ فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جنوبی علاقے جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور  طوفان کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

 فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا کی عوام کو خبردار کردیا گیا کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں اور 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں