ایس -300 میزائل نظام کی شام میں تنصیب باعث تشویش ہے:امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان  جوش ارنسٹ نے نظام کی تنصیب پر تشویش ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں  انسداد دہشت گردی کےلیے روس موجود ہے  مگریہ تاثر غلط ہے کہ   داعش یا  النصرہ کے پاس  کسی قسم کے جنگی طیارے پائے جاتے ہیں

583062
ایس -300 میزائل  نظام کی شام میں  تنصیب باعث تشویش ہے:امریکہ
rusya suriye'ye S-300 gönderdi.jpg

امریکہ نے   شام میں  ایس 300  روسی میزائل نظام کی تنصیب   پر  اعتراض کیاہے۔

 وائٹ ہاوس کے ترجمان  جوش ارنسٹ نے   کہا ہے کہ  اس صورت حال کا قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے اور ہم    روس کے اس موقف کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اُس نے    داعش اور  القائدہ   کے خلاف زیادہ موثر کاروائی کےلیے  اس میزائل نظام   کو  نصب کیا ہے۔

  دوسری جانب  محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کوک   نے بھی اس   نظام کی تنصیب   پر تشویش ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ     مشرق وسطی میں  انسداد دہشت گردی   کےلیے روس   موجود ہے  مگر    یہ تاثر غلط ہے کہ   داعش یا  النصرہ کے پاس  کسی قسم کے جنگی طیارے پائے جاتے ہیں جنہیں  مار گرانے کےلیے  اُس نے یہ میزائل نظام  نصب کیا ہے۔

کک نے کہا کہ  ہمارے اور روس کے درمیان   ہر  عالمی مسئلے پر بات چیت کے لیے روابط  برقرار ہیں ۔

 یاد رہے کہ  روسی  محکمہ دفاع کے ترجمان  ایگور  کوناشینکوف   نے  واضح کیا تھا کہ ان کا ملک شام میں  ایس 300 قسم کے  دفاعی میزائل نظام کو  نصب کرے گا تاکہ   دہشتگردوں کے  فضائی حملوں کو روکا جا سکے۔

 



متعللقہ خبریں