امریکہ: روس نے شام میں جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کو نصب کر دیا ہے

SA-23 گلیڈیئیٹر کے نام سے پہچانے جانے والے اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم گذشتہ ہفتے کے آخر میں شام  کی تارسوس بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں

582645
امریکہ: روس نے شام میں جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کو نصب کر دیا ہے

امریکہ کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس نے شام میں جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کو نصب کر دیا ہے۔

امریکن فوکس نیوز چینل کے لئے بیان دیتے ہوئے تین  اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے کہا کہ SA-23 گلیڈیئیٹر کے نام سے پہچانے جانے والے اینٹی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم گذشتہ ہفتے کے آخر میں شام  کی تارسوس بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

حکام  کے مطابق SA-23  گلیڈیئیٹر میزائل سسٹم 150 میل مار کی صلاحیت رکھتا ہے  اور اسے پہلی دفعہ روس سے باہر کسی جگہ پر نصب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر میں  ترکی کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے روسی جنگی طیارے کو گرائے جانے کے بعد  ماسکو انتظامیہ نے شام میں S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو نصب کیا تھا۔



متعللقہ خبریں