ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہر مز میں کشید گی

ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہر مز میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔

559157
ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہر مز میں کشید گی

 

 ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہر مز  میں دوبارہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔

امریکہ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ  ایران  انقلاب پاسداران کی چار حفاظتی بوٹس  نے خلیج بصرہ میں امریکی جنگی جہاز   نٹزسے چھیڑا خوانی کی ہے اور  وہ خطر ناک حد تک انتہائی تیز رفتاری کیساتھ جنگی جہاز  کے قریب آئی ہیں ۔ جنگی جہاز سے 10 بار انتباہی  فائرنگ کی گئی اور  بوٹس کیساتھ وائر لیس کیساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی گئی ۔  دو بوٹس انتباہ کی پرواہ کیے بغیر جہاز سے 274 میٹر تک قریب آ گئیں جس کے نتیجے میں جہاز نے اپنے روٹ کو بدل لیا ۔

امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈ سن نے کہا ہے کہ اس واقعے سے امریکہ کو سمندروں میں  درپیش رقابت کھل کر سامنے آئی ہے جس  سے ایران اور امریکہ کے درمیان بحران پیدا ہوا ہے ۔ ایرانی جنگی جہازوں نے گذشتہ برس ماہ دسمبر میں خلیج ہر مز میں میزائل کا تجربہ کیا تھا اور یہ میزائل امریکی جنگی  بحری جہاز یو ایس ایس ہیری  ایس ۔ ٹرومین سے 1370 میٹر کے فاصلے پر گرا تھا ۔ اس واقعے کے ایک ماہ بعد ڈرون طیارے نے اسی جہاز کے اوپر پرواز کی تھی ۔

 یاد رہے کہ  ایران نے 12 جنوری کو خلیج بصرہ  کے جزیرہ فارسی کے قریب امریکی جنگی بحری بیڑے  کی دو بوٹس  میں موجود ایک خاتون فوجی سمیت 10 فوجیوں کو بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں گرفتار کر لیا تھا لیکن دوسرے ہی روزجان بوجھ کر خلاف ورزی نہ کرنے کیوجہ سے  انھیں رہا کر دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں