گوانٹانامو کے قیدیوں میں سے 15 کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے

قیدیوں میں سے 12 یمنی اور 3 افغان  شہری ہیں،  جنہیں متحدہ عرب امارات بھیجے جانے کے بعد جیل میں قیدیوں کی تعداد 61 رہ گئی ہے

552861
گوانٹانامو کے قیدیوں میں سے 15 کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے

امریکہ کی وزارت دفاع نے گوانٹانامو کے قیدیوں میں سے 15 کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ  منتقلی ، صدر باراک اوباما کے دور میں گوانٹانامو سے  ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ تعداد میں قیدیوں کی منتقلی ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق قیدیوں میں سے 12 یمنی اور 3 افغان  شہری ہیں،  جنہیں متحدہ عرب امارات بھیجے جانے کے بعد جیل میں قیدیوں کی تعداد 61 رہ گئی ہے۔

11ستمبر 2001  کے حملے کے بعد القائدہ اور طالبان کے ساتھ رابطے کے دعوے کے ساتھ متعدد افراد کو  اس جیل میں رکھا گیا ۔

واضح رہے کہ اوباما کے دورِ صدارت  کے دوران گوانٹا نامو میں قیدیوں کی تعداد مستقل  کم ہو رہی ہے۔

صدر باراک اوباما اپنے دورِ صدارت کی مدت ختم ہونے سے قبل گوانٹانامو کو مکمل طور  پر بند کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں