صدر براک اوباما کی معاشرے کے مختلف طبقوں سے یک جہتی کی اپیل

انہوں نے  اے بی سی نیوز  میں پیش کیے جانے والے پروگرام  معاشرے کے مختلف طبقوں سیاہ فام اور سفید فام سے  تعلق رکھنے والے نمائندوں سے بات چیت کی۔ ہمیشہ پولیس مخالف بیان بازی کی مذمت کی ہے اور انھوں نے پیٹرک کو پیشکش کی ہے

529954
صدر براک اوباما  کی معاشرے  کے مختلف طبقوں سے  یک جہتی کی اپیل

صدر براک اوباما نے معاشرے کے تمام  طبقات سے یک جہتی  قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے  اے بی سی نیوز  میں پیش کیے جانے والے پروگرام  معاشرے کے مختلف طبقوں سیاہ فام اور سفید فام سے  تعلق رکھنے والے نمائندوں سے بات چیت کی۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کو دیر گئے واشنگٹن میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ حالیہ نسلی کشیدگی اور پولیس کی طرف سے پرتشدد واقعات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

پروگرام کا مقام بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ تھیٹر واشنگٹن ڈی سی کی فورٹینتھ اسٹریٹ پر ہے جو کہ 1968ء میں شہری حقوق کے علمبردار مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کے بعد ہونے والوں مظاہروں کا مرکز رہا۔

ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نے صدر سے کہا کہ وہ پولیس کی زیادہ پرزور انداز میں حمایت کریں اور ایسے لوگوں کی مذمت کریں جو پولیس پر حملوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صدر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ پولیس مخالف بیان بازی کی مذمت کی ہے اور انھوں نے پیٹرک کو پیشکش کی ہے وہ ایسے تمام واقعات کے بعد دیے گئے اپنے بیانات کو مسودہ انھیں ارسال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے پروگرام میں متعدد سوالات کےجواب دیتے ہوئے  پولیس فورس کو اعتماد سازی کی اہمیت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ ایسے حالات میں جب تشدد پھوٹ پڑے پولیس خود کو بے یارومددگار تصور کرتی ہے۔انھوں نے امید کا پیغام دیتے ہوئے تمام امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ نسل کے بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔

 



متعللقہ خبریں