امریکی صدر کی عوام سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل
اوباما نے مورتون سمفونی سنٹر میں منعقدہ تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پش کیا
امریکی صدر باراک اوباما نے سات جولائی کے روز ایک نشانہ باز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی رسم جنازہ کے دوران اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ " میں نا امیدی کو مسترد کرنے اور ایک خیال کی حد تک منقسم نہ ہونے کا مظاہرہ کرنے کی خاطر میں یہاں آیا ہوں۔"
اوباما نے مورتون سمفونی سنٹر میں منعقدہ تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پش کیا۔
حالیہ ایام میں ملک بھر میں بڑنے والی کشیدگی کی فضا میں کمی لانے کے ہر کس سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرنے والے اوباما نے کہا کہ " میں نا امیدی اور قطب پذیری کے خلاف آواز بلند کرنے کے زیر مقصد یہاں آیا ہوں"
انہوں نے عدالتی نظام میں بعض خامیاں پائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مسائل کے خلاف"نسل پرستی" یا پھر "سیاسی درستگی" کا موقف نہیں اپنائیں گے۔
رسم جنازہ کے بعد نائب صدر جو بائڈن نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے