ہیلری تجربے کار اور باصلاحیت صدراتی امیدوار ہیں: صدر اوباما

اوباما نے یاد دلایا کہ آٹھ برس قبل صدارتی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی پرائمریز کی سطح پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف انتخابی مہم چلائی تھی۔ صدر نے کہا کہ سنہ 2008 میں اُس صدارتی مہم کے دوران کلنٹن کی تیاری، سمجھ بوجھ اور قوتِ برداشت کا مظاہرہ دیکھا تھا

524811
ہیلری تجربے کار اور باصلاحیت صدراتی امیدوار ہیں: صدر اوباما

صدر براک اوباما نے منگل کے روز نارتھ کیرولینا کے شہر شارلے میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت میں انتخابی مہم کی ایک ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ہیلری کلنٹن کو امریکہ کے اگلے صدر کے طور پر منتخب ہونے میں مدد دینے کے کی اپیل بھی کی۔

اوباما نے یاد دلایا کہ آٹھ برس قبل صدارتی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی پرائمریز کی سطح پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف انتخابی مہم چلائی تھی۔

صدر نے کہا کہ سنہ 2008 میں اُس صدارتی مہم کے دوران اُنھوں نے کلنٹن کی تیاری، سمجھ بوجھ اور قوتِ برداشت کا مظاہرہ دیکھا تھا جس کے باعث وہ خود مزید تیاری کر کے میدان میں اترتے تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ اور ہیلری کلنٹن ’’امریکہ کے بارے میں مشترکہ نصب العین کے حامی ہیں اور ایسے میں جب قوم اعتماد اور پیش رفت دکھا رہی ہے۔

اپنے خطاب میں ہیلری کلنٹن نے نمایاں خدمات کی انجام دہی پر صدر اوباما کو سلام پیش کیا۔ کیرولینا میں ریلی کے خطاب کے دوران شرکا کی دلچسپی اور ولولہ نمایاں تھا۔ کلنٹن نے کہا کہ ’’ہم دونوں اِس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ کا مستقبل درخشاں ہے‘‘۔



متعللقہ خبریں