نائیجریا میں مزدوروں کو لے جانے والی بس پر مسلح حملہ ، ایک مزدور ہلاک سات زخمی

نائیجریا میں مسلح حملہ آوروں نے مزدوروں کی بس کو روک کر ڈرائیور کو ہلاک کر دیا۔

516696
نائیجریا میں مزدوروں کو لے جانے والی بس پر مسلح حملہ ، ایک مزدور ہلاک سات زخمی

 

نائیجریا میں سر گرم عمل  آسٹریلیا کی ایک  کان  کی کمپنی میں ملازمت کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی بس پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک اور سات زخمی ہو گئے  ہیں ۔

نائیجریا کی پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے مزدوروں کی بس کو روک کر ڈرائیور کو ہلاک کیا اور بس میں سوار آسٹریلیا کے تین ،نائیجریا کے دو اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے شہریوں کو یرغمال بنا لیا  ۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکوم ٹرن بل نے اے بی سی ٹیلیویژن کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کالابار شہر کے قریب پیش آنے والے حادثے میں حملہ آوروں نے آسٹریلیا کی کمپنی میں فرائض انجام دینے والے ڈرائیور کوہلاک کر دیا ہے ۔حملہ آوروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ یرغمال بنائے جانے والے آسٹریلوی باشندوں کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔  یہ ایک انتہائی سنجیدہ نوعیت کا حملہ اور یرغمال بنانے  کا واقعہ ہے ۔ وزیر خارجہ بیشوپ نے بھی اس واقعے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نائیجریا کے حکام  کیساتھ مل کر اس واقعے کا سراغ لگانے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھر پور کوششیں  کی جا رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں