شام سے متعلق متحدہ امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے سمجھوتے پر دستخط

اتوار کے روز روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی عہدے داروں نے ایک ویڈیو کانفرنس میں ہونے والی بات چیت میں شام میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

514027
شام  سے متعلق متحدہ امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے سمجھوتے پر دستخط

روس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ شام میں فوجی تعاون میں اضافے کے بابت ایک معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ دنوں بڑی عسکری قوتیں شام میں دو مختلف اور متحارب فریقین کی مدد کر رہی ہیں۔

 اتوار کے روز روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی عہدے داروں نے ایک ویڈیو کانفرنس میں ہونے والی بات چیت میں شام میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس روسی بیان سے ایک روز پہلے پینٹاگون نے متبنہ کیا تھا کہ روس شام میں امریکی تربیت یافتہ جنگ جوؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ اس روسی بیان پر پینٹاگون کی جانب سے فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 

 

                                                                                   



متعللقہ خبریں