چلی:مفت تعلیم کا قانون،طلبہ سڑکوں پر

طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا صرف  ڈیڑھ لاکھ  غریب طلبہ کو  مفت تعلیم  کا حق دینا  مناسب نہیں  لہذا  اسے  اپنی پالیسی میں  تبدیلی لانے کی ضرورت ہے

511931
چلی:مفت تعلیم  کا قانون،طلبہ سڑکوں پر

جنوبی امریکی ملک چلی  میں حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف  مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 مفت  تعلیم کے خواہاں طلبہ نے دارلحکومت  سان تیاگو    میں  احتجا ج کیا  اور پولیس کی کھڑی رکاوٹیں توڑنے کی  کوشش کی جس پر  پولیس نے آنسو گیس کا استعمال شروع  کر دیا ۔

 پولیس نے   احتجاج میں شامل  طلبہ کو گرفتار بھی کیا ۔

 طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا صرف  ڈیڑھ لاکھ  غریب طلبہ کو  مفت تعلیم  کا حق دینا  مناسب نہیں  لہذا  اسے  اپنی پالیسی میں  تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں