کیٹ بلیچٹ اقوام متحدہ کی خیر سگالی مشن کی سفیرہ
ہمیں اس سے قبل کوئی مثال نہموجود ہونے والے بحران کا سامنا ہے، اس مسئلے کا بوجھ پوری دنیا کو اٹھانا چاہیے، بلیچٹ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ بلینچٹ کو اپنی خیر سگالی سفیرہ مقرر کیا ہے۔
ادارے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلینچٹ نے اردن میں شامی مہاجرین سے ملاقات کی تھی اور ان کو در پیش مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس حوالے سے اپنی خدمات فراہم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔
اعلامیہ میں بلینچٹ کے مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی گئی ہے:
"مجھے یہ کردار سنبھالنے پر فخر ہے، مہاجرین کا ساتھ دینے اور ان سے تعاون کا مظاہرہ کرنے کے لیے یہ بڑا اہم دور ہے۔ ہمیں اس سے قبل کوئی مثال نہموجود ہونے والے بحران کا سامنا ہے، اس مسئلے کا بوجھ پوری دنیا کو اٹھانا چاہیے۔ اس وقت ہمارے سامنے دو متبادل پائے جاتے ہیں؛ شفقت یا پھر عدم رواداری؟ ایک ماں کی حیثیت سے میں اپنے بچوں سے شفقت و محبت کی راہ کو اپنانے کی متمنی ہوں ، کیونکہ اس متبادل میں کہیں زیادہ مواقع ، اچھائیاں اور حل چارے پوشیدہ ہیں۔"