کینیا میں عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم سات افراد ہلاک

کینیا کے ریڈ کراس کے مطابق حوروما کے علاقے میں چھ منزلہ عمارت کے ملبے سے امدادی کارکن تین بچوں اور ایک شخص کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ اس عمارت کے گرنے سے اس سے ملحقہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے

482068
کینیا میں عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم سات افراد ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شدید بارشوں کے باعث ایک عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم سات افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے ہیں۔

کینیا کے ریڈ کراس کے مطابق حوروما کے علاقے میں چھ منزلہ عمارت کے ملبے سے امدادی کارکن تین بچوں اور ایک شخص کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

اس عمارت کے گرنے سے اس سے ملحقہ متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث علاقے میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

رواں سال عمارت کے انہدام کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔                        



متعللقہ خبریں