امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،جوہری معاہدے پر غور

امریکی سیکریٹری خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب سے نیوا یارک میں ملاقات کریں گے جس میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کےلیے تفصیلی بات چیت ہوگی

473567
امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،جوہری معاہدے پر غور

امریکی سیکریٹری خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے نیویارک میں ملاقات کریں گے جس میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کےلیے تفصیلی بات چیت ہوگی ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بتایا ہےکہ اس ملاقات میں ایرانی حکومت کی طرف سے پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان شامی بحران اور دیگر علاقائی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی ۔

اس دوران جان کیری نیوایارک سے مصر روانہ ہونگے جہاں وہ صدر ربدالفتاح السیسی اور وزیر خارجہ سمیح شکری سے ملاقات کریں گے اس کے بعد وہ سعودی عرب روانہ جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ دورہ سعودی عرب میں شامل ہونگے۔



متعللقہ خبریں