ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

امریکی ریاست ایریزونا میں مظاہرین نے اس وقت سڑک مسدود کر دی جب صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنٹین شہر کے قریب ایک جلسے سے خطاب کرنے والے تھے

454422
ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

متحدہ امریکہ میں مختلف بیانات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا میں مظاہرین نے اس وقت سڑک مسدود کر دی جب صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنٹین شہر کے قریب ایک جلسے سے خطاب کرنے والے تھے۔

50 کے قریب مظاہرین نے سڑک مسدود کر کے ٹریفک میں خلل ڈالا۔

گذشتہ ہفتے شکاگو میں ایک اجلاس احتجاج کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سینکڑوں مظاہرین یونیورسٹی آف شکاگو میں جمع ہو گئے تھے اور اس ہال میں جہاں ٹرمپ تقریر کرنے والے تھے، ان کے حامیوں اور مخالفین میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی تھی۔

ایریزونا کے مظاہرین نے ٹرمپ کے جلسے کی طرف جانے والی سڑک پر چلنا شروع کر دیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

متعدد مظاہرین جلسے کے مقام فاؤنٹین پارک کے قریب پہنچ گئے، تاہم وہاں ٹرمپ کے حامی کہیں زیادہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔



متعللقہ خبریں