ایپل کے پاس ورڈ توڑنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت

امریکی حکام کو پنڈورا کی ڈبی کو کھولنے کے خطرے کا سامنا ہے یہ صورتحال کروڑوں انسانوں کی مالی و جسمانی سلامتی کو متاثر کرے گی۔

444710
ایپل کے پاس ورڈ توڑنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلی ادارے نے متحدہ امریکہ کے حکام کی جانب سے آئی فونز کے پاس ورڈ توڑنے کے معاملے میں ایپل فرم پر دباو ڈالنے کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی امور کے کمشنر زید راد الا حسین نے اس حوالے سے اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو پنڈورا کی ڈبی کو کھولنے کے خطرے کا سامنا ہے یہ صورتحال کروڑوں انسانوں کی مالی و جسمانی سلامتی کو متاثر کرے گی۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی کے مطالبے کے انسانی حقوق، صحافیوں اور مخالف سیاستدانوں سمیت کروڑوں انسانوں کو بری طرح متاثر کرنے پر توجہ مبذول کرانے والے زید نے بتایا کہ یہ چیز جبری انتظامیہ اور کمپیوٹر ہیکرز کی راہ ہموار کرے گی۔

یاد رہے کہ ایف بی آئی نے دسمبر 2015 مین امریکی سان برنارڈینو شہر میں دہشت گرد حملے کے مرتکب سعید رضوان فاروق کے آئی فون کے پاس ورڈ کو توڑنے کے لیے ایپل سے رجوع کیا تھا۔ تا ہم ایپل نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں