کلے کیمپ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان مسئلہ بن گیا

فرانس میں برطانیہ جانے کےخواہشمند مہاجرین کا کلے کیمپ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان مسئلہ بن گیا ہے ۔

438369
کلے کیمپ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان مسئلہ بن گیا

فرانس میں برطانیہ جانے کےخواہشمند مہاجرین کا کلے کیمپ فرانس اور بیلجئیم کے درمیان مسئلہ بن گیا ہے ۔

بیلجئیم نے مہاجرین کے نئے ریلے کی آمدکی روک تھا م کے لیے سرحدوں پر کنٹرول کو سخت کر دیا ہے ۔ کلے کیمپ میں چارہزار مہاجرین موجود ہیں جن میں سے 300 تنہا سیاحت کرنے کی کوشش کرنے والے بچے ہیں۔ فرانس نے اس کیمپ سے مہاجرین کے انخلاء کے بعد اسے مسمار کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے 250 مہاجرین اور دس سول سوسایٹیز نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس کے بعد عدالت نے مسماری کے عمل کو روک دیا ہے ۔ اس صورتحال کے نتیجے میں بیلجیم نے مہاجرین کے ریلے کی روک تھام کے لیے اپنی سرحدوں پر کنٹرول میں اضافہ کر تے ہوئے فرانس کی سرحد اور برطانیہ جانے والے جہازوں کی بندرگاہوں پر اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے ۔ دریں اثناء بیلجیم کے لیو پولڈ برگ شہر کے مہاجر کیمپ میں شامی اور عراقی مہاجرین اور افغان مہاجرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں سات مہاجرین زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے 11 مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔



متعللقہ خبریں