امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں لگادیں

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل تجربات کے ردعمل میں شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی قانون سازی پر دستخط کر دیے ہیں

435750
امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں لگادیں

امریکہ کے صدر براک اوباما نے پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل تجربات کے ردعمل میں شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی قانون سازی پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس قانون کے تحت پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل پروگرام میں کسی بھی طرح معاونت کرنے والوں اور سائبر حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر لازمی پابندیاں عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

توسیع شدہ تعزیرات کا مقصد شمالی کوریا کو چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے اور انہیں ہدف تک پہنچانے والے دور مار میزائلوں کی تیاری کے لیے درکار وسائل پر قدغن لگانا ہے۔

اس قانون کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے لیے شمالی کوریا میں ریڈیو نشریات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی پروگراموں کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

ادھر پیانگ یانگ سے ممکنہ کشیدگی کا ایک اور اقدام سامنے آیا ہے جس میں جنوبی کوریا کے وزیردفاع ہان من کو نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ مشترکہ فوجی مشقوں "فول ایگل" میں 15 ہزار امریکی فوجی حصہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں