ہم عراقی سر زمین کی سالمیت کے حق میں ہیں، مرکل

ہم عراقی سر زمین کی سالمیت کے حق میں ہیں، مرکل

431282
ہم عراقی سر زمین کی سالمیت کے حق میں ہیں، مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ وہ عراق کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں۔

مرکل نے برلن میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

کردی علاقے کو عراق کے ایک حصے کے طور پر دیکھنے کی وضاحت کرنے والی مرکل نے بتایا کہ "جرمنی ، کردی علاقے سمیت عراقی سر زمین کی سالمیت کا تحفظ کرنے کی خاطر ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے۔ "

عراق کو 500 ملین یورو مالی تعاون کا بھی عندیہ دینے والی مرکل کا کہنا تھا کہ اس رقم کو ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے بروئے کار لایا جائیگا۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کی خود مختاری پر ریفرنڈم کرانے کی اپیل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کردی انتظامیہ کو اس چیز سے باز آتے ہوئے مرکزی حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں