صدر ترکی کی ترکمانستان میں مصروفیات

صدر نے بین الاقوامی کانفرس سے خطاب کے بعد جارجین صدر اور وزیر اعظم نواز شریف سے دو طرفہ ملاقاتیں سر انجام دیں

407233
صدر ترکی کی ترکمانستان میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کو مزید ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھانی ہوں گی۔
جناب ایردوان نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشق آباد میں ترکمانستان کی آزدی کی 20 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی۔
انہوں نے اس دوران کہا کہ سلامتی کے مسائل اور دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ دیکھے جانے والے ان ایام میں منعقد ہونے والی یہ کانفرس اہمیت کی حامل ہے۔
عدم استحکام کا بین الاقوامی دائرہ کار میں حل اہم ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ "ہم عالمی برادری اور تنظیموں کے کہیں زیادہ ذمہ داریاں اٹھانے کی ضرورت ہونے والے ایک دور سے گزر رہے ہیں۔ امن و استحکام کے لیے خطرہ تشکیل دینے والے اختلافات اور ان کی بنا پر منظر عام پر آنے والی غیر یقینی کی صورتحال سے تمام تر مملکتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں اور اجتماعی نقل مکانی کی بنا پر انسانی پہلووں کو پیش پیش بنانے والے ان اختلافات کو بین الاقوامی قوانین اور تعاون کے دائرہ کار میں فی الفور حل سے ہمکنار کیا جائے۔"
انہوں نے ترکمانستان کے غیر جانبداری کے یوم کی بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ترکمانستان کی علاقائی و عالمی امن کے حوالے سے خدمات کی ترکی بھی حمایت کرتا رہے گا۔
صدر ِ ترکی نے کانفرس میں شریک بعض ملکوں کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات بھی کیے۔
انہوں نے اولین طور پر جارجین صدر جیورجی مارگ ویلاوشیلی سے ملاقات کی۔
بعد ازاں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو شرف ملاقات بخشا۔
آپ میزبان ملک ترکمانستان کے صدر کے ساتھ بھی یکجا ہوں گے۔
صدر ایردوان نے علاوہ ازیں بیلا روس ، کرغزستان، ازبیکستان، افغانستان، تاجکستان، کروشیا اور مولڈووا کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں