شامی پناہ گزینوں کا پہلا گروپ کنیڈا پہنچ گیا

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے سے 163 شامی باشندے کل کنیڈا کے ٹورنٹو کے ہوائی اڈے پر اترے۔ خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے 163 شامی پناہ گزین کینیڈا پہنچے تو ان کا استقبال وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے کیا

361366
شامی پناہ گزینوں کا پہلا گروپ  کنیڈا پہنچ گیا

کنیڈا نے شام کے پہلے پناہ گزینوں کے گروپ کو اپنے ہاں پناہ دی ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے سے 163 شامی باشندے کل کنیڈا کے ٹورنٹو کے ہوائی اڈے پر اترے۔
خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے 163 شامی پناہ گزین کینیڈا پہنچے تو ان کا استقبال وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے کیا۔
کینیڈا نے آئندہ سال فروری تک اپنے ہاں 25000 پناہ گزینوں کو آباد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ اس سلسلے کا پہلا گروپ تھا جو جمعرات کو دیر گئے ٹورنٹو پہنچا۔
حکومت نے عوام سے کہہ رکھا تھا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہوائی اڈے کا رخ نہ کریں لیکن اس کے باوجود بعض خیرخواہ ایئرپورٹ آئے ہوئے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم ٹروڈیو کا کہنا تھا کہ "یہ ایک دلکش رات ہے۔۔۔ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہم نے کس طرح اپنا دل بڑا کرنا ہے اور غیر معمولی مشکل صورتحال سے فرار ہونے والے لوگوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔"
شامی پناہ گزینوں کو لے کر دوسرا طیارہ ہفتہ کو مونٹریال پہنچے گا۔ ان دونوں طیاروں کے ذریعے لگ بھگ 300 لوگوں کو کینیڈا پہنچایا جانا ہے۔
شام میں گزشتہ پانچ سال سے جاری خانہ جنگی اور داعش کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اندرون ملک بے گھر ہوا جب کہ لاکھوں لوگ دوسرے ملکوں میں پناہ کے لیے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں