فرانس کا 300 فوجیوں کو جمہوریہ کانگو میں تعینات کرنے کا اعلان

فرانس جمہوریہ کانگو میں یوگنڈا کے علیحدگی پسندوں کیخلاف جدوجہد کے لیے 300 فوجیوں کو جمہوریہ کانگو میں تعینات کرئے گا ۔

422704
 فرانس  کا 300 فوجیوں کو جمہوریہ کانگو میں تعینات کرنے کا اعلان

فرانس جمہوریہ کانگو میں یوگنڈا کے علیحدگی پسندوں کیخلاف جدوجہد کے لیے 300 فوجیوں کو جمہوریہ کانگو میں تعینات کرئے گا ۔
کنشاسا میں فرانس کے سفیر ایلن ریمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ڈیموکرٹک اتحادی قوتوں سے وابستہ یوگنڈا کے علیحدگی پسندوں کیخلاف جدوجہد کے لیے 300 فوجیوں کو جمہوریہ کانگو بھیجے گا ۔ اس ملک کو لوجسٹک امداد فراہم کی جائے گی اور فوجیوں کو دہشت گردی کیخلاف موثر جدوجہد کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ فرانس ہجرت کو روکنے اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم رکھتا ہے ۔ سول سوسائیٹیز کے انسانی حقوق کے احترام کے معاہدے کے سربراہ نے بھی فرانس کی فوجی امداد کا شکریہ ادا کیا اور جمہوریہ کانگو کی یوگنڈا کے علیحدگی پسندوں کیخلاف جدوجہد میں فرانسیسی فوجیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں