کوسوو:حزب اختلاف کی رکن کی رہائی کا مطالبہ

کوسووو میں حزب اختلاف پارٹی کی رکن دونیکا کاداج بویوپی کی تیس روزہ حراست کے عدالتی فیصلے کے خلاف پارلیمان کے سامنے ان کے حامیوں نے مظاہرہ کیا اور پولیس کے ساتھ مڈ بھیڑ کی

367253
کوسوو:حزب اختلاف کی رکن کی رہائی کا مطالبہ

کوسووو میں حزب اختلاف پارٹی کی رکن دونیکا کاداج بویوپی کی تیس روزہ حراست کے عدالتی فیصلے کے خلاف پارلیمان کے سامنے ان کے حامیوں نے مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے کے دوران پارلیمان میں سال 2016 کے بجٹ پر بحث جاری تھی ۔
پولیس نے مداخلت کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے جواب میں انہوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کی ۔
اس مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کی کافی تعداد زخمی بھی ہوئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں