پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے سربراہ گراندی ہونگے۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انتونیو گوٹرز کی جگہ پناہ گزینوں کے ادارے کی نگرانی کےلیے اطالوی سفارت کار فلیپو گراندی کا انتخاب کیا ہے

415797
پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے سربراہ گراندی ہونگے۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انتونیو گوٹرز کی جگہ پناہ گزینوں کے ادارے کی نگرانی کےلیے اطالوی سفارت کار فلیپو گراندی کا انتخاب کیا ہے ۔
ایک بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ بان کی مون نے علاقائی ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کے بعد گراندی کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر موگینز لیک کیٹوفٹ نے بھی اس فیصلے کی تائید کرتےہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس بارے میں کسی قسم کی مخالفت کی توقع نہیں ہے ۔
فلیپو گراندی نے سن 2010 تا 2014 کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی کے کمشنر کے فرائض ادا کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں