امریکہ کی طرف سے عراق میں بری کاروائی کا اشارہ

امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے مشرق وسطی دوجی حکمت عملی نامی ایک اجلاس میں داعش کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے اہم پیغامات دیے ہیں

402366
امریکہ کی طرف سے  عراق میں بری کاروائی کا اشارہ

امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کسی ممکنہ بری کاروائی کا اشارہ دیا ہے۔
کارٹر نے امریکی سینٹ کی مسلح خدمات کمیٹی میں منعقدہ " مشرق وسطی میں فوجی حکمت عملی" نامی ایک نشست کے دوران سوالات کا جواب دیا۔
امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ میں میدان میں موجود اتحادیوں سے مزید تعاون کیا جائیگا اور ضرورت پڑنے پر ہم زمینی کاروائی میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس جنگ میں بعض نئی پالیسیاں اپنائی جا سکتی ہیں ، امریکہ اور اتحادی قوتیں حملوں میں اضافہ کریں گی، خاصکر راقعہ، انبار اور رامادی شہروں میں آپریشنز میں مزید تیزی آئیگی۔
جنوبی علاقوں میں اردن کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کی منصوبہ بندی کا اعلان کرنے والے کارٹر نے بتایا کہ داعش کی مالی اعانت میں بار آور ثابت ہونے والی پیٹرولیم فرموں اور کارخانوں پر حملے کیے جائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فوج کو مزید تقویت دینے کے زیر مقصد عراقی حکومت کو امداد فراہم کی جائیگی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں