وکٹوریہ نو لینڈ ترکی تشریف لا رہی ہیں

امریکہ کی یورپ و ویوریشیا امور کی نائب وزیر نو لینڈ داعش کے خلاف جدوجہد اور شامی مہاجرین کے بحران پر غور کرنے کی خاطر ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گی

393790
وکٹوریہ نو لینڈ  ترکی تشریف لا رہی ہیں

متحدہ امریکہ کے دفتر خارجہ کی یورپی اور یوریشیا امور کی ذمہ دار نائب سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ ترکی کے دورے پر تشریف لا رہی ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ نو لینڈ سیکرٹری خارجہ جان کیری کے دورہ اسپین میں ان کی ہمراہی کریں گی اور وہاں سے انقرہ کے دورے پر تشریف لائیں گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نولینڈ کی حکومتی سربراہان سے ملاقات میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد ، مہاجرین کے بحران اور دیگر علاقائی و دو طورفہ معاملات پر غور کیا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں