دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد آخر دم تک جاری رہے گی

ہم ملک میں امن کے قیام تک آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،حکومت کی اوّلین ذمہ داری ملک میں امن و سکون قائم کرنا ہے ہم اس ملک کو چار پانچ لٹیروں کے حوالے نہیں کر سکتے۔ ایردوان

393550
دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد آخر دم تک جاری رہے گی

صدر رجب طیب ایردوان نے داع لی جا میں فوجیوں کی شہادت سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہمارا آپریشن رُکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا"۔
صدر ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی آقن کی طرف سے ظہرانے میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔
شامی سرحد پر ڈرون طیارہ گرائے جانے کی یاد دہانی کروائے جانے پر صدر ایردوان نے کہا کہ "ڈرون کے بارے میں روس کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا طیارہ نہیں ہے۔ دیگر فریق بھی طیارے کی ملکیت سے انکاری ہیں لیکن ہماری تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات کے بعد ہی طیارے کی ملکیت کے بارے میں حتمی بات کی جا سکے گی"۔
انقرہ میں دہشت گردی کے بارے میں موصول معلومات کی نوعیت سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ایردوان نے کہا کہ " اس واقعے کے بارے میں ہمیں کثیر تعداد میں معلومات ملی ہیں اور تحقیقات بھی انہی معلومات کی رہنمائی میں جاری ہیں"۔
داع لی جا سے فوجیوں کی شہادت کی خبر موصول ہونے کے ذکر پر صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم ملک میں امن کے قیام تک آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ حکومت کی اوّلین ذمہ داری ملک میں امن و سکون قائم کرنا ہے اور آخر دم تک ملک کا تحفظ کرنا ہے۔ ہم اس ملک کو چار پانچ لٹیروں کے حوالے نہیں کر سکتے۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ جدوجہد آخر دم تک جاری رہے گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں