یونیسیف کی طرف سے شامی بچوں کے لئے کتابیں کاپیاں

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے ترکی کے ضلع حطائےکی تحصیل ریحان لی میں زیر تعلیم 10 ہزار شامی بچوں کے لئے کتابوں کاپیوں کی امداد فراہم کی ہے

388865
یونیسیف کی طرف سے شامی بچوں کے لئے کتابیں کاپیاں

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسیف نے ترکی کے ضلع حطائےکی تحصیل ریحان لی میں زیر تعلیم 10 ہزار شامی بچوں کے لئے کتابوں کاپیوں کی امداد فراہم کی ہے۔
یونیسیف کے اہلکاروں نے شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے ملک کو چھوڑ کر اپنے کنبوں کے ہمراہ تحصیل ریحان لی میں مقیم اور یہاں مہاجرین کے لئے کھولے گئے 17 اسکولوں میں زیر تعلیم شامی بچوں میں کتابیں کاپیاں تقسیم کیں۔
اس کے علاوہ تحصیل میں شامی بچوں کے 17 اسکولوں کو35 کمپیوٹر اور 17 پرنٹر بھی فراہم کئے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں