روس شام میں کسی دلدل میں پھنس جائیگا، اوباما

صدر امریکہ باراک اوباما نے روس کی شام میں فوجی کاروائیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس ملک کو خبردار کیا ہے

348966
روس شام میں کسی دلدل میں پھنس جائیگا، اوباما


روس کے شام میں تیزی لائے جانے والے فضائی حملوں نے امریکہ اور روس کے درمیان تناو میں اضافہ کیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے متنبہ کیا ہے کہ موجودہ موقف روس کو کسی دلدل کی جانب کھینچ لے گا۔
باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے روسی صدر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روسی فضائی حملوں نے شام کے اعتدال پسند مخالفین کے راستوں کو بند کیا ہے اور داعش کو تقویت دلائی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوٹن، دہشت گرد تنظیم داعش اور اسد کو دور ہٹانے کے زیر مقصد جنگ کرنے والے ' اعتدال پسند مخالفین' کے درمیان امتیاز نہیں کر رہے ، یہ چیز سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
اسد کے تاحال اقتدار پر ہونے کی ذمہ داری روس اور ایران پر عائد ہونے پر زور دینے والے اوباما نے کہا کہ" روس اسوقت جو کاروائیاں کر رہا ہے وہ ہماری ماضی کی کاروائیوں سے ہٹ کر ہے۔ یہ شامی نفوس کی ایک بڑی اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہونے والی انتظامیہ کی حمایت کر رہا ہے۔ "
انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ موجود ہ پالیسیاں روس کو دلدل میں پھنسا دیں گی۔
انہوں نے شام کے مخالف گروہوں کی امداد کے معاملے پر کہا کہ میں نے اس سے پیشتر بھی کہا تھا کہ" امریکہ اس معاملے میں کسی فوجی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہو گا۔ کیو نکہ شام ایک نہ ایک دن ضرور اپنا کنٹرول کھو دے گا، اس اعتبار سے اعتدال پسند مخالفین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنا ہمارے مفاد میں ہو گا۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں