امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات،شام کے بارے میں غور

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگی لیوروف سےملاقات کی جس میں شام میں متحارب قوتوں کے درمیان جنگ کو روکنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

385856
امریکی و روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات،شام کے بارے میں غور

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگی لیوروف سےملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران شام میں متحارب قوتوں کے درمیان جنگ کو روکنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں ، ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ شام میں جاری کاروائیوں کے مسئلے میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔
روسی وزیرخارجہ لیوروف نے کہا کہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے شام میں جاری آپریشن کے نتیجے میں کسی غیر متوقع صورت حال کا خطرہ روکنے کےلیے امریکہ کے ساتھ رابطہ قائم رہے گا۔
لیوروف نے کہا کہ روس ایک سیکولر اور جمہوری شام کا خواہاں ہے البتہ اس حوالے سے ہمارے نظریات اختلافات کا شکار ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے بھی کہا کہ لیوروف سے بات چیت میں انہوں نے روس کو امریکی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔
کیری نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی روکنے کےلیے ہمیں اس مسئلے کا سیاسی حل جلد ہی تلاش کرنا ہوگا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں