روس کی فوجی موجودگی اندیشوں کا سبب بن رہی ہے

روس شام میں اپنی فوجی موجودگی کی ضرورت کو واضح کرے

353849
روس کی فوجی موجودگی اندیشوں کا سبب بن رہی ہے

شام میں روس کے فوجیوں کی موجودگی سے متعلق خبریں اندیشوں کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔
برطانیہ اور فرانس کی وزارت ہائے دفاع نے اپنے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی کی ضرورت کو واضح کرے۔
مطالبے میں کہا گیا ہے کہ روس کی فوجی موجودگی کا مقصد دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد ہے؟ اسد کا دفاع ہے؟ یا پھر مستقبل میں متوقع مذاکرات میں اختیار کا مالک بننا ہے؟
فرانس کے وزیر دفاع جین وی لی ڈرین نے روس سے ان سوالات کے جواب کا تقاضا کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلن نے بھی کہا ہے کہ روس شام کی صورتحال کو زیادہ پیچیدہ بنا رہا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینس سٹالٹن برگ نے بھی ماسکو سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں زیادہ تعمیری کردار ادا کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں