یونان سے اپنی فضائی حدود کو روسی طیاروں کے لئے بند کرنے کا مطالب

امریکہ نے نیٹو کے رکن ملک یونان سے اپنی فضائی حدود کو ، شام کے لئے سامان لے جانے والے روسی طیاروں کے لئے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

376154
یونان سے اپنی فضائی حدود کو روسی طیاروں کے لئے بند کرنے کا مطالب

امریکہ نے نیٹو کے رکن ملک یونان سے اپنی فضائی حدود کو ، شام کے لئے سامان لے جانے والے روسی طیاروں کے لئے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونان کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس مطالبے پر غور کرنے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے جمعہ کے دن جاری کردہ بیان میں یہ تائثر دیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جدوجہد میں کردار ادا کرنے کے لئے روسی یونٹوں کو شام میں متعین کرنے کے لئے تیار ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی گذشتہ ہفتے کے آخر میں روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی اور شام میں روس کی فوجی یونٹوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اندیشے کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ شام کی خانہ جنگی کے آغاز سے ہی روس، اسد انتظامیہ کا سب سے بڑا حامی ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں اسد انتظامیہ کی شمولیت سے ایک کولیشن کے قیام کا خواہش مند ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں