تیانجن کے خطرناک کیمیکلز کے گودام میں دھماکے

چین کے شمالی شہر تیانجن میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔

328441
تیانجن کے خطرناک کیمیکلز کے گودام میں دھماکے

چین کے شمالی شہر تیانجن میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کی کیمیکل ٹیم کے ماہرین جائے وقوع پر زہریلی گیس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں اور امدادی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی لباس پہن لیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خطرناک کیمیکلز کے گودام میں آگ لگنے کے سبب ہوا، دھماکے ایک ایسے گودام سے شروع ہوئے جہاں خطرناک کیمیکلز اسٹور کیے گئے تھے ۔ چینی حکام کے مطابق دھماکوں سے قبل وہاں آگ لگ گئی تھی۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے ۔ آگ اور دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں