بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچ جانے والے پناہ گزین اٹلی پہنچ گئے

اطالوی ساحل کے محافظوں نے بتایا ہے کہ یہ گروپ جس میں 48 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں سے زیادہ تر کا تعلق شام اور سب صحارہ کے ملکوں سے ہے

319882
بحیرہ روم میں ڈوبنے سے بچ جانے والے پناہ گزین اٹلی پہنچ گئے

سمندر میں آخری وقت ڈوبنے سے بچائے جانے والے 800 پنا گزینوں کو اٹلی پہنچادیا گیا۔
ناروے کے بحری جہاز میں سوار تقریباً 800 پناہ گزیں ہفتے کے روز اٹلی پہنچے، جنھیں جمعرات کو لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا گیا تھا۔
اطالوی ساحل کے محافظوں نے بتایا ہے کہ یہ گروپ جس میں 48 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں سے زیادہ تر کا تعلق شام اور سب صحارہ کے ملکوں سے ہے۔
اِن پناہ گزینوں کو اٹلی میں قائم استقبالیہ مراکز کی جانب بھیجا جائے گا۔
ادھر، یورپی یونین نے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحدوں کی نگرانی پر مامور ایجنسی، ’فرونٹکس‘ کی مدد کے اپنے وعدوں کو پورا کریں، تاکہ مختلف ممالک خصوصی طور پر یونان نقل مکانی کرنے والوں کی یلغار کا سامنا کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس سال ایک لاکھ 7 ہزار پناہ گزین یونان پہنچیں گے جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا تعداد ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں