اٹلی جانے کی خواہش پھر سے جان لے بیٹھی

لیبیا سے اٹلی جانے والی ایک کشتی تارکین وطن سمیت ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے

317043
اٹلی جانے کی خواہش پھر سے جان لے بیٹھی

لیبیا سے اٹلی جانے والی ایک کشتی تارکین وطن سمیت ڈوب گئی ۔
اس کشتی پر 600 کے قریب تارکین وطن سوار تھے جن کی مدد کے لیے اطالوی ساحلی محافظ پہنچے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی، تارکین وطن کے ایک جگہ جمع ہونے کے باعث ڈوبی جس کے بعد سینکڑوں افراد سمندر کی بپھری لہروں میں غائب ہو گئے۔
ان امدادی کاروائیوں میں ایک آئرش بحری جہاز بھی شامل ہو گیا جو کہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔
رات بھر جاری امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں 400 تارکین وطن بچا لیے گئے جبکہ 25 کی نعشیں سمندر سےبازیاب کی گئیں ۔
ایک اندازے کے مطابق اس سال دو ہزار سے زائد افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں