برونڈی میں  صدارتی انتخابات

وسطی افریقی ملک برونڈی میں جھڑپوں کے باوجود صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بوجومبرا میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ حکومت نے تمام طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے

346441
برونڈی میں  صدارتی انتخابات

برونڈی میں آج صدارتی انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔
وسطی افریقی ملک برونڈی میں جھڑپوں کے باوجود صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔
دارالحکومت بوجومبرا میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
حکومت نے تمام طرح کے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
تقریباً تین ملین افراد کے ووٹ ڈالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
برسر اقتدار صدر پیری نکوروننزیز تیسری بار صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے ان انتخابات میں بھی کامیاب ہونے کے واضع امکانات موجود ہیں۔
برونڈی میں ماہ اپریل سے اب تک ہونے والی جھڑپوں کے دوران 80 افرا ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں