بوکو حرام کے حملوں میں 14 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی

مغربی افریقہ کے تین ممالک نائجیریا، نائجر اور کیمرون میں حالیہ دو دن میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 14 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے

345003
بوکو حرام کے حملوں میں 14 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی

مغربی افریقہ کے تین ممالک نائجیریا، نائجر اور کیمرون میں حالیہ دو دن میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں میں 14 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
نائجر کے قصبے ڈیفا میں دہشت گرد تنظیم کے زیر حراست اراکین کو چھڑانے کے لئے دہشت گردوں کے جیل پر حملے کے نتیجے میں جھڑپ ہوئی جس میں جیل کا ایک گارڈین ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
کیمرون کے فوتوکول قصبے میں ایک فوجی بیس پر خود کش حملے میں ایک فوجی اور 12 شہری ہلاک جبکہ بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ نائجیریا کے شہر مائدی گوری میں بھی بوکو حرام نے بم حملہ کیا۔
نائجیریا، چاڈ اور کیمرون میں ہفتے کے روز کئے گئے بوکو حرام کے حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد حملے کے دوران چہروں کو نقاب سے ڈھانپ لیتے ہیں جس کی وجہ سے چاڈ کی حکومت نے عورتوں کے لئے نقاب پہن کر باہر نکلنا ممنوع قرار دے دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں