حقوق انسانی کی پامالی کے بارے میں عالمی رپورٹ کا اعلان

اس رپورٹ میں کیوبا اور ایران کو سلسلہ وار طریقے سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کرنے والے ملکوں کی صف میں پیش کیا گیا ہے

320466
حقوق انسانی کی پامالی  کے بارے میں عالمی رپورٹ کا اعلان

متحدہ امریکہ نے ہر برس روایتی طور پر جاری کردہ انسانی حقوق کے ابرے میں رپورٹ جاری کردی ہے۔
اس رپورٹ میں کیوبا اور ایران کو سلسلہ وار طریقے سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کرنے والے ملکوں کی صف میں پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مشرق وسطی کے زیر عنوان شام، عراق، سعودی عرب، مصر، اسرائیل اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے تو بر اعظم ایشیا میں چین، شمالی کوریا، میانمار، پاکستان اور افغانستان کے بارے میں مختلف ارائے کو جگہ دی گئی ہے۔
مشرق وسطی کے زیر عنوان مذکورہ رپورٹ میں اسرائیل میں عام شہریوں کو ہدف بنانے والے حملے ، عربوں کے ساتھ اجتماعی طور پر تفریق بازی، تعلیم و نوکریوں کے مواقع میں عدم مساوات، مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے جانے پر نکتہ چینی باعث ِ توجہ ہے۔
علاوہ ازیں مصر، نائیجریا ، سوڈان اور جنوبی سوڈان میں بھی انسانوں کی حق تلفی کیے جانے کی توضیح کی گئی ہے۔
میانمار میں آراقانی مسلمانوں کے ساتھ شدت اور تفریق بازی سے کام لیے جانے، ناانصافی پر مبنی شہریت کے اصول پائے جانے ، سیکورٹی فورسسز کی طرف سے انسانوں کا قتل کرنے، بلا جواز انسانوں کو زیر حراست رکھنے اور ان پر تشدد کیے جانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
حقوق انسانی کے ماضی کے اعتبار سے شمالی کوریا کو بد ترین ملک کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
معافی کی عالمی تنظیم نے مذکورہ رپورٹ کے اجرا کے بعد امریکہ میں انسانی حقوق کو پاوں تلے روندھے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں